دلی میں کوئلے سے چلنے والا ایک بھی پاورپلانٹ نہیں ، بی جے پی افواہ پھیلا رہی ہے : ستیندر جین

0

نئی دہلی ،(یو این آئی): دہلی کے وزیر توانائی ستیندر جین نے کہا کہ دہلی میں ایک بھی کوئلے سے پاور پلانٹ نہیں چلتا ہے اور بی جے پی اس پر صرف افواہیں پھیلا رہی ہے۔ مسٹر جین نےکوئلے کی قلت کی وجہ سے بجلی بحران کے سلسلے میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے منگل کے روزکہا کہ دہلی میں کوئلے سے ایک بھی پاور پلانٹ نہیں چلتا ہے اور بی جے پی اس پر صرف افواہیں پھیلا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل تھرمل پاور کارپوریشن لمیٹڈ (این ٹی پی سی) دہلی حکومت کے معاہدے کے مطابق 3500 میگاواٹ بجلی فراہم کرتی ہے ، لیکن آج وہ آدھی بجلی یعنی 1750 میگاواٹ دے رہی ہے۔
دہلی میں گیس سے چلنے والے الیکٹرک پاور پلانٹس ہیں ، لیکن مرکزی حکومت نے دہلی کو مقررہ نرخ پر گیس دینا بند کر دیا ہے، جس کی وجہ سے دہلی حکومت کو بجلی پیدا کرنے کے لیے مارکیٹ ریٹ پرگیس خریدنی پڑرہی ہے ۔ اس کی وجہ سے بجلی کی پیداوار کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔ اس کے برعکس دہلی میں کوئی بھی پاور کٹ نہیں لگ رہا ہے اور دہلی حکومت دہلی کے لوگوں کو 24 گھنٹے بجلی فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے مرکزی حکومت سے پوچھا کہ کیا واقعی ملک میں کوئلے کی قلت ہے یا جان بوجھ کر بجلی کی کٹوتی کی جارہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS