سپر ٹیک پریشان، حکم میں ترمیم سے حکومت کا انکار

0

نئی دہلی،(یو این آئی) سپریم کورٹ نے پیر کو نوئیڈا کی سپر ٹیک کی دو 40 منزلہ عمارتوں کو مسمار کرنے کے اپنے حکم میں ترمیم کرنے سے انکار کر دیا ، جبکہ کمپنی کی درخواست خارج کر دی۔جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کے بعد درخواست خارج کردی۔ اس سے قبل سپریم کورٹ نے دونوں کثیر المنزلہ ٹاوروں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انہدام کا حکم دیا تھا۔کمپنی نے ایک پٹیشن دائر کی تھی جس میں سپریم کورٹ سے ٹاور بچانے کے فیصلے میں ترمیم کی درخواست کی گئی تھی لیکن عدالت نے ایسا کرنے سے واضح طور پر انکار کردیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS