گستاخ رسول کی المناک موت، جانیں سویڈن کا وہ کون گستاخ؟

0
Image: Navabharat

اسٹاک ہوم،(یو این آئی/اسپوتنک) سویڈن کے کارٹونسٹ لارس ولکس جنہوں نے پیغمبر اسلام کا خاکہ بنایا تھا،ایک سڑک حادثے میں موت ہوگئی۔’واشنگٹن ٹائمز‘نے یہ رپورٹ سویڈش میڈیا کے حوالے سے دی ہے۔
ولکس کی عمر 75 سال تھی۔ یہ حادثہ اتوار کو جنوبی سویڈن کے قصبے مارکریڈ کے قریب اس وقت پیش آیا جب وہ پولیس کی سیکورٹی میں کہیں جارہاتھا ۔ روزنامہ’دی ڈیگنز نیہیئٹر‘(ڈی این) نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ولکس کے ساتھی نے اس کی موت کی تصدیق کی ہے۔
سویڈش پولیس نے حادثے کی اطلاع دی ہے لیکن کسی کے نام جاری نہیں کیے۔ پولیس نے کہا’’اتوار کی سہ پہر مارکریڈ کے باہرای 4 پر ایک کار اور ٹرک میں ٹکر ہوئی ۔ ساؤتھ زون میں حادثے کے وقت دو پولیس افسران گاڑی میں بحیثیت گارڈ سفر کر رہے تھے۔ اس حادثے میں تینوں ہلاک ہو گئے ہیں‘‘۔
پولیس کے مطابق ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ حادثہ کیسے ہوا، معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔خیال رہے 2007 میں پیغمبر اسلام کا اسکیچ بنانے کے بعد مسلمانوں کی ناراضگی کی وجہ سے ولکس کو پولیس سیکورٹی دی گئی تھی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS