بنگلور :(ایجنسی)، کنڑ ٹیلی ویژن اداکارہ سوجنیا نے پھانسی لگاکر خودکشی کرلی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے بنگلورو کے کمبل گوڈو میں واقع اپنے اپارٹمنٹ میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس اداکارہ کی ذاتی زندگی کے بارے میں مزید جاننے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ ان کی خودکشی کی وجہ معلوم ہو سکے۔ پولیس سوجنیا کے خاندان اور ساتھیوں سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ پولیس کو ایک سوسائڈ نوٹ شہب برآمد ہوا ہے۔ نوٹ میں لکھا ہے کہ اداکارہ اس قدم کے لیے کسی اور کو ذمہ دار نہیں ٹھہراتی اور وہ صرف اس کے لیے ذمہ دار ہیں۔ اداکارہ نے نوٹ میں اپنے والدین سے معافی بھی مانگی ہے۔ نوٹ میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ اسے صحت سے متعلق کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن وہ ذہنی طور پر پریشان تھیں۔ نوٹ میں بھی لکھا ہے کہ زندگی میں انہوں نے جو کچھ جھیلا تھا اس سے وہ ذہنی طور پر پریشان تھیں۔ انہوں نے نوٹ میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے ان کی مدد کی تھی۔
پولیس کا ماننا ہے کہ سوجانیا نے تین دن پہلے خودکشی کا فیصلہ کیا تھا۔ اداکارہ اور کنڑ ٹی وی کی دنیا کے قریبی لوگ ان کی اس طرح کی موت کی خبر سے حیران ہیں۔ آج تک نے اداکارہ کے قریبی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ سوجانیا ٹی وی انڈسٹری میں چل رہے مسائل کی وجہ سے پریشان تھیں۔ ان کی خود کشی کے بعد ان کے مداح سوگوار ہیں اور پولیس تحقیقات میں جڑی ہوئی ہے۔
کنڑ ٹیلی ویژن اداکارہ سوجنیا کی خود کشی،ہزاروں مداح سوگوار
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS