کولیجیم نے چار ہائی کورٹوں کے لئے 16ججوں کی سفارش کی

0
Image:tribuneindia

نئی دہلی،(یو این آئی):سپریم کورٹ کی کولیجیم نے بمبئی، گجرات، اڑیسہ اور پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹوں کے ججوں کے لئے عدالتی افسران او روکلا کے 16ناموں کی سفارش کی ہے۔
سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر جمعرات کو اپ لوڈ کی گئی اطلاع کے مطابق چیف جسٹس این وی رمن کی صدارت والے پانچ رکنی کولیجیم نے جمعرات کو منعقدہ میٹنگ میں چھ عدالتی افسران اور دس وکلا کو ہائی کورٹوں کے جج کے عہدوں پر تقرر ی کرنے کی سفارش کرنے کا فیصلہ کیا۔کولیجیم نے بمبئی ہائی کورٹ کے لئے جوڈیشیل افسر اے ایل پانسرے، ایس سی مورے، یو ایس جوشی۔فالکے اور بی پی دیش پانڈے کو بمبئی ہائی کورٹ کا جج مقرر کرنے کے لئے اپنی منظوری دی ہے۔
اڑیسہ ہائی کورٹ کے جج کے لئے وکیل آدتیہ کمار مہاپاترا اور مرگنکا شیکھر ساہو، جوڈیشل افسر رادھا کرشن پٹنائک اور ششی کانت مشرا کے ناموں پر کولیجیم نے مہر لگائی۔کولیجیم نے وکیل مونا منیش بھٹ، سمیر جے دوے، ہیمنت ایم پرچھک، سندیپ این بھٹ، انیرودھ پردیومن بھائی، نرال رشمی کانت مہتہ اور نشا مہندر بھائی ٹھاکر کو گجرات ہائی کورٹ کا جج مقرر کرنے کی اپنی منظوری دی ہے۔پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ کے جج کے لئے وکیل سندیپ مودگل کے نام کی سفارش کولیجیم نے کی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS