حیدرآباد پر چھ وکٹ کی شاندار جیت سے چنئی پلے آف میں

0
Image: The Indian Express

شارجہ(یو این آئی):آئی پی ایل فہرست میں چوٹی پر چل رہی چنئی سپرکنگس نے پلے آف میں بنا لی ہے۔ چنئی نے پلے آف کی دوڑ سے باہر ہوچکی سن رائزرس حیدرآباد کو جمعرات کو آئی پی ایل مقابلے میں چھ وکٹ سے شکست دیکر پلے آف کا ٹکٹ حاصل کرلیا۔چنئی نے حیدرآباد کو 20اوور میں سات وکٹ پر 134رن پر روکا اور 19.4اوور میں چار وکٹ پر 139 رن بناکر جیت حاصل کی اور پلے آف میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ چنئی کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے جیت کا چھکا مارا اور ٹیم کو گیارہ میچوں میں نویں جیت دلائی۔
چنئی کے لئے اس کے تیز گیند باز جوش ہلزووڈ نے چار اوور میں 24رن دیکر تین وکٹ حاصل کئے جبکہ کیربیائی آل راونڈر ڈوین براوو نے محض 17رن دیکر دو وکٹ لئے۔ شاردل ٹھاکر نے چار اوور میں 37رن پر ایک وکٹ اور رویندر جڈیجہ نے تین اوور میں محض 14رن دیکر ایک وکٹ لیا۔
حیدرآباد کی طرف سے سلامی بلے باز اور وکٹ کیپر ردھیمان ساہا نے 46گیندوں پر ایک چوکے اور دو چھکوں کی مدد سے سب سے زیادہ 44رن کی اننگز کھیلی۔ ابھیشیک شرما اور عبدالسمد دونوں نے 18-18رن بنائے۔ ابھیشیک نے 13گیندوں پر ایک چوکا اور ایک چھکا لگایا جبکہ سمد نے 14گیندوں میں ایک چوکا اور ایک چھکا لگایا۔ افغانی کھلاڑی راشد خان نے 13گیندوں پر دو چوکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ 17رن بنائے۔
حیدرآباد کے کپتان کین ولیمسن نے 11گیندوں پر دوچوکوں کی مدد سے 11رن بنائے اور انہیں براوو نے ایل بی ڈبلیو کیا۔ اوپنر جیسن رائے سات گیندوں میں دو رن بناکر ہزلووڈ کے شکار بنے۔ پریم گرگ دس گیندوں میں سات رن بناکر آوٹ ہوئے جبکہ جیسن ہولڈر پانچ گیندوں میں پانچ رن بنکر باونڈری پر دیپک چہار کے ہاتھوں بہترین کیچ کے ذریعہ آوٹ ہوئے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS