سول سروسز امتحان 2020 کے حتمی نتائج کا اعلان

0

نئی دہلی، 24 ستمبر (یو این آئی) یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) کی جانب سے جنوری 2021 میں منعقدہ سول سروسز امتحان 2020 کے تحریری حصے اور اگست-ستمبر 2021 میں منعقد پرسنالٹی ٹیسٹ (شخصیت) کے لیے انٹرویو کے نتائج کی بنیاد پر انڈین سول سروسز، انڈین فارن سروسز، انڈین پولیس سروسز اور سینٹرل سروسز، گروپ ’کا‘ گروپ’کھا‘میں تقرری کے لیے جمعہ کے روز حتمی نتیجے کا اعلان کر دیا ہے۔
اس میں 545 مرد اور 216 خواتین سمیت کل 761 امیدواروں نے امتحان پاس کیا ہے اور کل ملا کر 761 امیدواروں کی تقرری کے لیے سفارش کی گئی ہے۔ سول سروسز امتحان 2020 کے نتائج دہلی ہائی کورٹ میں زیر التواء رٹ عرضی (سی) نمبر 5153/2020 اور 7351/2020 کے نتیجے کے تحت ہوں گے۔
یو پی ایس سی کے احاطے میں امتحان ہال کے قریب ایک ’سہولت کاؤنٹر‘ واقع ہے۔ امیدوار اپنا امتحان/تقرری سے متعلق کسی بھی طرح کی معلومات/وضاحت، ذاتی طور پر یا ٹیلی فون نمبر 23385271/23381125/23098543 پر کام کے دنوں میں علیٰ الصباح 10:00 سے شام 5:00 بجے کے درمیان حاصل کر سکتے ہیں۔ نتیجہ یو پی ایس سی کی ویب سائٹ یعنی ایچ ٹی ٹی پی/ ڈبلیو ڈبلیو ڈبلیو ڈاٹ یو پی ایس سی ڈاٹ جی او وی ڈاٹ آئی این پر بھی مہیا ہوگا۔ نتائج کے اعلان ہونے کی تاریخ سے 15 دن کے اندر نمبر ویب سائٹ پر مہیا ہوں گے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS