اسرائیل کو امریکہ کا بڑا تحفہ، آئرن ڈوم سسٹم کے لیے ایک ارب امریکی ڈالر

0
Image: Breaking Defence

واشنگٹن( ایجنسی)امریکہ کی نمائندہ اسمبلی اور قانون سازوں نے اسرائیل کو آئرن ڈوم سسٹم کے لیے 1 ارب ڈالر دینے کا اعلان کردیا ہے۔ اب یہ مسودہ سینیٹ جائے گا اور وہاں پاس ہونے کے بعد اس پر امریکی صدر دستخط کریں گے۔بائیڈن اس اسرائیلی سسٹم کے مرید نظر آرہے ہیں اور خود اسرائیلی فنڈنگ میں پیش قدمی کررہے ہیں۔ لیکن صدر بائیڈن اور قانون سازوں کے اس فیصلے پر بہت سے لوگ ناراض ہیں اور اس کی منسوخی کا مطالبہ کررہے ہیں۔ 2016میں امریکہ اور اسرائیل کے بیچ ایک معاملہ ہوا تھا۔ اس کے تحت امریکہ کی طرف اسرائیل کو ہتھیاروں کو فروغ دینے کے لیے ہر سال 3.8 ارب ڈالر کی مدد ملتی ہے۔
آئرین ڈوم نظام اسرائیل کے لیے آن-بان اور شان کا معاملہ ہے۔ اب مرید امریکہ ہے اور وہ یہ خرید رہا ہے۔ یہ دنیا کا بیسٹ انٹی میزائل ڈیفنس سسٹم ہے۔’آئرن ڈوم‘ایک چھوٹی سا ہوائی ڈیفنس سسٹم ہے،جو کہ راکٹ اور توپ خانے کو ختم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اسرایل کا یہ نظام کئی بار اپنی کامیابی کی وجہ سے دنیا کو حیرت میں ڈال چکا ہے۔ قانون ساز ایوان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے کہا کہ اسرائیل کی مدد ضروری ہے کیونکہ اسرائیل کی سلامتی امریکہ کی سلامتی کے لیے ضروری ہے۔ یہ فنڈز مئی میں غزہ کی پٹی کے ساتھ 11 روزہ تنازعے کے دوران اسرائیل کے استعمال کردہ میزائل انٹرسیپٹرز کو تبدیل کرنے کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS