شملہ: (یو این آئی) ہماچل پردیش کے ضلع کنور میں ریکانگپیو شملہ قومی شاہراہ پرایک پہاڑی سے چٹان گرنے سے ایک بس سمیت کچھ گاڑیوں کے اس کی زدمیں آںے اور 40 سے زائد افراد کے ملبے میں دبے ہونے کاخدشہ ہے۔
It's terrible 😢🙏 pic.twitter.com/4VtHDjQXKm
— कल्पना ✨🦋 (@kalpana_mehta25) August 11, 2021
انتظامیہ اور پولیس ذرائع کے مطابق ملبے کی زدمیں ایک بس، ایک ٹپر اور ایک جے سی بی سمیت کچھ گاڑیاں آئی ہیں۔ بس ہریدوار جارہی تھی اور اس میں تقریبا 40 افراد سوار تھے۔ ضلع انتظامیہ سمیت دیگرعہدیدار موقع پر پہنچ گئے ہیں اور این ڈی آر ایف کی ٹیم کو طلب کیا گیا ہے۔ مقامی لوگوں کی مدد سے ریسکیو اورامدادی کام شروع کردیا گیا ہے،ذرائع کے مطابق بس ڈرائیورسمیت 4 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ دیگر افراد کو ملبے سے نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔
A landslide reported on Reckong Peo- Shimla Highway in #Kinnaur District in Himachal Pradesh today at around 12.45 Hrs. One truck, a HRTC Bus and few vehicles reported came under the rubble. Many people reported trapped. ITBP teams rushed for rescue. More details awaited. pic.twitter.com/ThLYsL2cZK
— ITBP (@ITBP_official) August 11, 2021
https://twitter.com/i/events/1425377927399579652