1991 کے بحران کے مقابلے آگے کی راہ مزید کٹھن: منموہن سنگھ

0
thehindu

نئی دہلی (یو این آئی): سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے کہا ہے کہ 3 دہائی قبل ملک کے سامنے جو معاشی بحران تھا، اسی کے پیش نظر شروع ہوئے لبرلائزیشن کے عمل کے بعد ملک نے قابل افتخار معاشی ترقی حاصل کی، لیکن آنے والا وقت ،زیادہ سخت ہے، لہٰذا یہ وقت خوشی اور جشن کا نہیں، بلکہ سامنے کھڑے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے خود احتسابی کا ہے ۔ ڈاکٹر سنگھ نے ملک میں 3 دہائی قبل شروع کیے گئے معاشی اصلاحات کے 30سال مکمل ہونے کی مناسبت سے جمعہ کو یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ 30سال پہلے 1991میں کانگریس پارٹی کی قیادت میں ملک نے معیشت میں اصلاحات کی اہم شروعات کرکے نئی معاشی پالیسی شروع کی۔ اس کے بعد کی حکومتوں نے مسلسل ملک کو 3 کھرب ڈالر کی معیشت کی طرف لے جانے کیلئے، جو راہ تیار کی گئی تھی، اس پر مسلسل پیش رفت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلسل آگے بڑھنے والی ہماری معیشت کو کووڈ19-وبا نے تباہ کیا ہے اور اس سے ہمارے کروڑوں ملک کے باشندوں کو شدید نقصان ہوا ہے ۔ اس کے سبب ملک ، صحت اور تعلیم کے شعبے میں پچھڑ گیا ہے اور لاتعداد افراد کے سامنے روزی-روٹی کا بحران پیدا ہوگیا ہے۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ ان معاشی اصلاحات کا سب سے بڑا فائدہ ہوا کہ اس دوران ملک کے تقریباً 30کروڑ افراد کو غریبی سے باہر نکالنے کا موقع ملا اور کروڑوں نوجوانوں کیلئے نوکریوں کے نئے مواقع پیدا ہوئے۔ دنیا کی کئی اہم کمپنیوں نے ہندوستان کا رخ کیا،جس کے سبب ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر رفتار ملی اور ملک کئی شعبوں میں عالمی طاقت کے طور پر ابھر کر سامنے آیا۔
ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ سامنے کھڑے چیلنجز کے پیش نظر معاشی اصلاحات سے ملی حصولیابیوں پر خوشی اور جشن منانے کے بجائے آنے والے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ ’یہ خوشی اور جشن کا نہیں، بلکہ خوداحتسابی اور غور کرنے کا وقت ہے۔ 1991 کے بحران کے مقابلے آگے کی راہ مزید کٹھن ہے۔ ملک کے طور پر ہماری ترجیح ہر باشندے کیلئے ایک صحت مند اور پر وقار زندگی یقینی بنانا ہے ‘۔ انہوں نے کہا کہ 1991میں وزیر خزانہ کے طور پر اپنے بجٹ کی تقریر ختم کرنے سے قبل میں نے وِکٹرہیوگو کوکوڈ کرکے کہا تھاکہ ’زمین پر ایسی کوئی طاقت نہیں ہے، جو اس فکر کو روکے، جس کے پایۂ تکمیل کے پہنچنے کا وقت آ گیا ہے‘۔ 30 سال بعد ایک ملک کے طور پر ہمیں رابرٹ فراسٹ کی نظم ان اشعار کو یاد رکھنا چاہیے کہ لیکن مجھے اپنے وعدے کو نبھانا ہے اور سونے سے پہلے مجھے بہت دور جانا ہے۔ سابق وزیراعظم منموہن سنگھ نے کہا کہ جب وہ ملک کے وزیرخزانہ تھے تو انہوں نے معاشی اصلاحات شروع کی تھیں، لیکن اس کام میں وہ تنہا نہیں تھے۔ انہوں نے کہاکہ ’کانگریس پارٹی میں اپنے کئی معاونین کے ساتھ اس اصلاحاتی عمل میں کردار ادا کرنے کامجھے موقع ملا۔ گزشتہ 3 دہائی میں ہمارے ملک نے زبردست معاشی ترقی حاصل کی ہے اور پیچھے مڑ کر اسے دیکھنے پر فخر کا احساس ہوتا ہے‘۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS