’2 بچوں کی پالیسی‘لانے کا کوئی ارادہ نہیں:سرکار

0

نئی دہلی (ایجنسیاں) آبادی پر قابو پانے کیلئے قومی سطح پر’2بچوں کی پالیسی‘لانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ مرکزی حکومت نے یہ بات جمعہ کو لوک سبھا میں ایک سوال کے جواب میں کہی۔سرکارنے ایسی پالیسی نہ لانے کے پیچھے بہت ساری وجوہات بتائی ہیں۔ رکن پارلیمنٹ ادئے پرتاپ سنگھ نے اس بارے میں صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت سے سوال کیا تھا۔ اس کے جواب میں،وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پوار نے کہا کہ حکومت کا ایسا کوئی ارادا نہیں ہے۔وزیر نے اپنے جواب میں 4وجوہات بتائیں۔ قومی فیملی ہیلتھ سروے کا حوالہ دیتے ہوئے حکومت نے کہا کہ اب مطلوبہ زچگی کی شرح 1.8 پر آ گئی ہے۔ مطلب ،اوسطاً ہر جوڑا 1.8 بچے چاہتا ہے۔ دوسری وجہ آبادی اور ترقی سے متعلق ایک بین الاقوامی معاہدہ کوبتایا گیا ہے،جو ہندوستان کو خاندانی منصوبہ بندی میں زبردستی روکتی ہے۔ تیسری وجہ پوری دنیا سے ملے تجربات ہیں۔ چوتھی وجہ کچھ ریاستوں کی مثالیں دی گئی ہیں،جہاں بغیر کسی پابندی کے زچگی کی شرح کم ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS