دہلی کے سرکاری اسپتال میں کورونا وارینٹ کی جانچ : کیجریوال

0
the indian express

نئی دہلی : (یو این آئی) لوک نائک اسپتال اور مولانا آزاد میڈیکل کالج کی مشترکہ جینیٹک لیبارٹری میں سارس سی او وی۔2 جینوم سیکینسنگ کی سہولت کا افتتاح کرتے ہوئے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے بتایا کہ اب دہلی کے سرکاری اسپتال میں کورونا کے نئے ورژن کی جانچ کی جائے گی۔
کیجریوال نے بتایا کہ یہ شمالی ہندوستان میں تیسری سہولت ہے۔ اب تک ہمیں مرکزی حکومت کی این سی ڈی سی لیب میں نمونے بھیجنے پڑتے تھے،لیکن اب ہم اس کو اپنی لیب میں جانچ کرسکیں گے۔ جینیٹک تجزیہ کار مشینیں نئی ​​قسموں کا تجزیہ کرکے ان کا پتہ لگایا جاسکے گا اور جب ویرینٹ کا پتہ چل جائے گا تو ہمیں اس سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی بنانے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے بتایا کہ یہ مشین ممکنہ تیسری لہر میں بہت مددگار ثابت ہوگی اور کورونا ختم ہونے کے بعد بھی وہ دیگر امراض کا تجزیہ کرسکے گی۔
وزیر اعلی نے لوگوں سے سوشل ڈسٹنسنگ پر چلنے کی اپیل کی ہے۔ اگر احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کی گئیں تو پھر کورونا پھیل جائے گا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS