خلا میں پہلی فلم کی شوٹنگ کے سامان روسی کارگو خلائی جہاز نے آئی ایس ایس پر پہنچایا

0
theNation

ماسکو : (یو این آئی) خلا میں بننے والی پہلی فلم ‘چیلنج’ کے لئے روس میں تیار کارگو خلائی جہاز ایم ایس 17 نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) کو سامان پہنچا دیا ہے۔
اس بارے میں اطلاع روسی خلائی ایجنسی روسکوسموس کی دستاویزات میں دی گئی ہے جو اسپوتنک نے حاصل کی تھی۔
خلائی کارگو بدھ کے روز قزاقستان کے بائیکونور کاسمڈرووم سے سویوز -2.11 کیریئر راکٹ کے ذریعے لانچ کیا گیا اور جمعہ کی صبح آئی ایس ایس پر اترا۔ دستاویز کے مطابق،ڈیوائس کا وزن تقریباً 13.75 کلوگرام ہے۔
روس کاسموس نے گذشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ سویوز ایم ایس -19 خلائی جہاز اکتوبر کے شروع میں اپنا 66 واں مشن آئی ایس ایس کو بھیجے گا،اس فلم کی شوٹنگ کے لئے روسی کاسمیٹ انٹون شکیپلوروف،اداکارہ یولیا پیرسیلڈ اور ہدایتکار کلیم شپینکو بھی شامل ہوں گے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS