پٹرول کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ،ممبئی میں پٹرول 105 روپے ، دہلی میں 100 روپے کے قریب

0

نئی دہلی :(یو این آئی) آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے جمعہ کے روز دو دن کے وقفے کے بعد ایک بار پھر پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا ، جس کی وجہ سے پہلی بار ممبئی میں اس کی قیمت 105 روپے ، چنئی میں 100 اور دہلی و کولکتہ میں 99 روپے فی لیٹر عبور کر گئی ہے۔ ڈیزل مسلسل تیسرے روز بھی پرانی قیمتوں میں برقرار رہا۔
ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول آج 40 پیسے مہنگا ہوگیا۔ معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول کی قیمت میں 35 پیسے اضافے کے بعد یہ فی لیٹر 99.16 روپے کی اونچی سطح پر پہنچ گیا۔ ڈیزل 89.18 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا موجودہ سلسلہ 4 مئی سے شروع ہواتھا۔ مئی اور جون میں پٹرول 8.41 روپے اور ڈیزل 8.45 روپے مہنگا ہوا تھا۔
ممبئی میں پٹرول کی قیمت میں 34 پیسے کے اضافہ سے ریکارڈ بلند ترین 105.24 روپے فی لیٹر ہوگیا ۔ ڈیزل 96.72 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا۔
چنئی میں بھی پٹرول سو روپے کو عبور کرگیا وہاں اس کی قیمت 33 پیسے اضافے سے 100.13 روپے فی لیٹرجبکہ ڈیزل 93.72 روپے فی لیٹر پر رہا۔
کولکتہ میں پٹرول 40 پیسے مہنگا ہوا اور یہ فی لیٹر 99.04 روپے تک پہنچ گیا۔ وہاں ڈیزل 92.03 روپے فی لیٹر پربرقرارہے۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا یومیہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنا پر روزانہ صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں پر عمل درآمد ہوتا ہے۔
آج ملک کے چار میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کچھ اس طرح تھیں۔

شہر کا نام —— پٹرول روپے / لیٹر —— ڈیزل روپے / لیٹر
دہلی ————— 99.16 —————— 89.18
ممبئی ————— 105.24 —————— 96.72
چنئی —————- 100.13 -—————- 93.72
کولکاتا ———— 99.04 —————— 92.03

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS