خانہ کعبہ کے نئے غلاف کسوہ کی تیاری مکمل

0
youtube

مکہ مکرمہ (یو این آئی) : مکہ مکرمہ میں نئے غلاف کعبہ کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے ، 9ذی الحجہ کوعرفہ کے روز غلاف کعبہ تبدیل کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق مکہ مکرمہ میں کسوہ فیکٹری کی جانب سے نئے غلاف کعبہ کی تیاری مکمل کرلی گئی، غلاف کعبہ پورا سال ماہر کاریگروں کے ہاتھوں سے تیار کیا جاتا ہے۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کسوہ فیکٹری کی جانب سے غلاف کعبہ کے مختلف حصوں کی رونمائی کی گئی، 9ذی الحجہ کوعرفہ کے روز پرانا غلاف تبدیل کرکے نیا غلاف کعبہ پہنایا جائے گا۔ چند روز قبل حرمین شریفین کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر نئے غلاف کعبہ کی تصاویر جاری کی گئی تھیں، غلاف کعبہ مکہ کے کنگ عبدالعزیز کمپلیکس میں ریشم سے تیارکیاجاتاہے، سونے اور چاندی کے تاروں سے قرآنی آیات کندہ کی جاتی ہیں، اس کی تیاری میں استعمال کیا جانے والا ریشم اٹلی سے اور سونے اور چاندی کی تاریں جرمنی سے آتی ہیں۔غلاف کعبہ کی تیاری میں 670کلو ریشم، 120کلو سنہری دھاگہ اور100 کلو چاندی کا دھاگہ استعمال ہوتا ہے۔ غلاف کعبہ کیلئے ایک بار سفید، ایک بار سرخ اور ایک مرتبہ سیاہ رنگ استعمال کیا جاتا ہے۔ رنگوں کا انتخاب ہر دور کے مالی وسائل کے لحاظ سے کیا جاتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS