پاکستانی حکومت سیاحت کیلئے ضوابط بنارہی ہے:عمران خاں

0
Image:DAWN

اسلام آباد (یو این آئی) : پاکستان میں کورونا کم ہوتے معاملات کے پیش نظر پاکستان کے وزیر اعظم عمران خاں نے اعلان کیا ہے کہ حکومت ملک میں سیاحت کے لیے نئے قوانین لارہی ہے ۔
پاکستانی میڈیا کی ر پورٹ کے مطابق ناران میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ‘ملک میں دہشت گردی پر قابو پانے کے بعد سے سیاحت بڑھتی جارہی ہے ‘۔انہوں نے کہاکہ ‘سیاحت صرف یہی نہیں کہ اچھے خوبصورت علاقے ہوں، ان کے لیے مختلف سرگرمیوں کا بھی منصوبہ بنایا جانا چاہیے اس سے لوگوں کی آمدنی بڑھتی ہے اور روزگار ملتا ہے ‘۔ انہوں نے کہا کہ یو این ڈی پی کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ خیبر پختونخوا میں سب تیزی سے غربت میں کمی آئی ہے ۔وزیر اعظم نے کہا کہ سیاحت کا آغاز صرف سڑکوں کی تعمیر سے نہیں ہوتا، سوئٹزرلینڈ نے سیاحوں کے لیے مختلف سرگرمیاں بھی فراہم کیں جہاں وہ اپنے پیسے خرچ کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ موبائل فون کی وجہ سے سیاحت میں اضافہ ہورہا ہے ، لوگ تصویریں کھینچ کر شیئر کرتے ہیں اور ہر کوئی وہاں جانا چاہتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ گرمیوں میں رش کے باعث ہوٹل کے کرائے بڑھ جاتے ہیں کیونکہ اس موسم میں لوگ ٹھنڈے علاقوں میں آتے ہیں اور ہوٹلوں کے کرائے بڑھ جاتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ‘انہیں ریگولیٹ کرنے کے بجائے ہمیں اور مزید ہوٹلز بنانے ہوں گے ‘۔انہوں نے کہا کہ ‘پاکستان میں کم از کم 15 نتھیا گلی جیسے علاقے بن سکتے ہیں ‘۔انہوں نے کہاکہ ‘اب تک انگریزوں کے بنائے ریزورٹس ہیں، ہم نے تو کوئی بھی نئے نہیں بنائے ، ہمیں زیاہ ہوٹل اور نتھیا گلی جیسے علاقے بنانے کی ضرورت ہے ‘۔وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ حکومت نئے ریزورٹ بنانے جارہی ہے اور سیاحت کے لیے قواعد بھی بنارہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ‘ٹورازم انٹگریٹڈ زون قائم کر رہے ہیں جس میں ماحولیات بھی دیکھیں گے اور قوانین بنائیں گے ‘۔انہوں نے بتایا کہ حکومت نے اس بار ڈیولپمنٹ فنڈ میں سب سے زیادہ اس کام کے لیے ہی پیسے لگانے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS