لندن(ایجنسیاں) مفرور ہیراکاروباری نیرومودی کو ہندوستان لانے کا راستہ صاف ہوگیاہے۔ ہندوستان کی خودسپردگی کی مانگ پر برطانیہ کے وزیر داخلہ نے رضامندی کا اظہار کیا اور منظوری دے دی۔ سی بی آئی کے ایک افسر نے بتایا کہ جمعہ کو برطانیہ کے وزیر داخلہ پریتی پٹیل نے نیرومودی کو ہندوستان کے حوالے کرنے کے فیصلے پر مہر لگادی ہے۔ اس سے قبل لندن کی عدالت نے معاملے کی سماعت کرتے ہوئے نیرومودی کی ہندوستان کو خودسپردگی پر رضامندی کا اظہار کیاتھا اور نیروکی تمام دلیلیں خارج کردی تھیں۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS