پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں دوسرے روز بھی مستحکم

0
Image: India Tv News

نئی دہلی، : (یو این آئی) بین الاقوامی بازار میں تیل کی قیمتوں میں نرمی آنے کے بعد ہفتے کے روز گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے دن استحکام رہا۔
ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق ، تیل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
پندرہ دن کے استحکام کے بعد آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے جمعرات کو ان میں کمی کی۔ اس دن دہلی میں پٹرول 16 پیسے کی کمی سے 90.40 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت بھی 14 پیسے کی کمی سے 80.73 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ اس سے قبل دونوں ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل 15 دن تک کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر ، ہر دن صبح چھ بجے سے نئی قیمتیں نافذ کی جاتی ہیں۔
ملک کے چار میٹرو شہروں میں آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں حسب ذیل رہیں۔
شہر کا نام پٹرول ڈیزل روپے
دہلی 90.40 80.73
ممبئی 96.82 87.81
چنئی 92.43 85.73
کولکتہ 90.62 83.61

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS