امریکی میوزیم میں پیش ہوں گے گنیز بک میں درج رہی ہندوستانی لڑکی کے لمبے بال

0
Image:guinnessworldrecords.com

احمدآباد: (یواین آئی)سب سے لمبے بالوں والی لڑکی کے طورپر دو دو بار گنیز ورلڈ ریکارڈ میں درج رہ چکی گجرات کی رہنے والی ہندوستانی لڑکی نیلانشی پٹیل نے ملک و دنیا میں اسے مشہور بنانے والے بالوں کو آخر کار کاٹ دیا ہے اور اسے عجوبہ چیزوں کو رکھنے کے لئے مشہور امریکی میوزیم چین ’ریپلیز بلیو اٹ اور ناٹ‘کو سونپنے کا فیصلہ کیا ہے۔
شمالی گجرات کے ارولی ضلع کے ہیڈکوارٹر موڈاسا کے ٹیچر جوڑے برجیش اور کامنی بین پٹیل کی بیٹی نیلانشی کی پیدائش 16 اگست 2002 کو ہوئی تھی ۔چھ سال کی عمر میں ایک بار نائی کی خراب طریقے سے بال کاٹنے کے بعد اس نے بال کٹوانا ہی بند کردیا تھا۔نومبر 2018 میں جب اس کے بال پانچ فٹ سات انچ لبمے ہوگئے تو اس نے ارجینٹینا کی ایک لڑکی کو پیچھے چھوڑ کر گنیز بک میں اپنا نام درج کرالیا۔ گنیز بک نے اس کے نام کو دوبارہ گلے سال ستمبر میں ایک بار پھر درج کیا جب اس کے بار چھ فٹ تین انچ لبے ہوگئے تھے
بےحد لمبے اور خوبصورت بالوں کے لئے اسے اٹلی کے مشہور ٹی وی 8 چینل نے اپنے مشہور پروگرام نائٹ آف ریکارڈس میں بھی شامل کیا تھا۔ پچھلے سال اگست میں 19 سال کی عمر پوری ہونے کے بعد وہ اپنے بال اور لمبے کرکے بھی تکنیکی طور پر اس ریکارڈ میں بہتری نہیں کر سکتی تھی کیونکہ اس کےلئے زیادہ سے زیادہ عمر کی حد 18 سال ہی ہے۔
اس کے گھروالوں نے آج بتایا کہ اس نے اپنے چھ فٹ سات انچ لمبے بال حال ہی میں کٹوا دئے۔قریب 266 گرام وزن والے یہ بال امریکہ کے اس میوزیم میں پیش کئے جائیں گے۔نیلانشی آگے چل کر کمپیوٹر انجینئر بننا چاہتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS