نئی دہلی :بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل میں تیزی آنے کے باوجود جمعرات کو گھریلو مارکیٹ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مسلسل پانچویں روز مستحکم رہیں ۔
دارالحکومت دہلی میں پٹرول فی الوقت 91.17 روپے اور ڈیزل 81.47 روپے فی لیٹر ہے ۔ 27 مارچ کو ان دونوں کی قیمتوں میں بالترتیب 24 پیسے اور 15 پیسے کا اضافہ ہو ا تھا۔
آئل مارکیٹنگ کی سرکاری کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق آج ان دونوں ایندھنوں کی قیمتیں مستحکم ہیں ۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل میں تیزی آئی ہے ۔ لندن برینٹ کروڈ 64 ڈالر فی بیرل کو عبور کرچکا ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS