نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی اور بھوٹان کے وزیر اعظم ڈاکٹر لوٹے شیرنگ نے آج دونوں ملکوں کے مابین اہم روپے پروجیکٹ کے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا۔
دونوں وزرائے اعظم نے روپے پروجیکٹ کے دوسرے مرحلے کا آغاز ورچول ذریعے سے کیا اوراسے دونوں ملکوں کے درمیان خصوصی تعلقات کی علامت قرار دیا۔ اس پروجیکٹ کے دوسرے مرحلے کی شروعات کے بعد بھوٹان کے نیشنل بینک کی جانب سے جاری کیے گئے روپے کارڈ سے بھوٹان کے شہری ہندوستان میں کسی بھی طرح کی ادائیگی کر سکیں گے۔ پروجیکٹ کے پہلے مرحلے میں ہندوستانی بینکوں کی جانب سے جاری کیے گئے روپے کارڈ سے بھوٹان میں ادائیگی کی سہولت کا آغاز کیا گیا تھا۔ پہلے مرحلے کی شروعات نریندر مودی کی گذشتہ برس اگست میں بھوٹان دورے کے دوران کی گئی تھی۔
نریندر مودی نے کہا کہ اب بھوٹان کے شہری اپنے ملک میں روپے کارڈ سے ہندوستان میں ایک لاکھ سے زائد اے ٹی ایم اور 20 لاکھ سے زائد پوائنٹ آف سیلس مشینوں پر ادائیگی کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے بھوٹان کے عوام کو تعلیم، صحت، تیرتھ یاترا اور سیاحت کے شعبے میں ادائیگی کرنے کی خاص سہولت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان روپے نیٹ ورک میں بھوٹان کی مکمل شراکت داری کے بطور خیرمقدم کرتا ہے۔
ہندوستان۔بھوٹان کے درمیان روپے کارڈ پروجیکٹ کے دوسرے مرحلے کا آغاز
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS