ملک کا سب سے بڑا ادارہ سی بی آئی ایک ’پان پٹی کی دوکان‘کی مانند :اسلم شیخ

1

ممبئی :مہاراشٹر کے وزیر اسلم شیخ نے آج یہاں مرکز کی بی جے پی حکومت کے تحت کام کرنے والے ملک کے بڑے تفشیشی ادارے سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی)پرالزام عائد کیا ہے کہ اب یہ ادارہ کسی پان کی دکان کے مانند ھوگیا ہے اور مرکز کے اشاروں پر یہ من مانی کاروائی کر رہاہے ۔
کسی بھی ریاست میں ریاستی حکومت کی اجازت کے بغیر سی بی آئی کے تفشیش کئے جانے کو غلط قرار دئے جانے والے اور ریاستی حکومت کی اجازت کو لازمی قرار دئے جانے والے سپریم کورٹ کے  فیصلے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  بی جے پی حکومت کے تحت سی بی آئی ایک'پان پٹی کی دوکان'کی طرح ہوگئی ہے۔ خاص طور پر غیر بی جے پی کے زیر اقتدار ریاستوں میں یہ اپنی من مانی کارروائیاں کر رہی ہے ۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ سی بی آئی نے وزرائے اعلیٰ اور وزرا کے خلاف بھی دباو کے تحت  کارروائی کی ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS

1 COMMENT

Comments are closed.