نئی دہلی: امریکہ سمیت کئی دوسرے ممالک میں جان لیوا وبا کووڈ ۔19 سے گھریلو مارکیٹ میں خام تیل کی بین الاقوامی قیمتوں
میں نرمی نے ہفتے کے روز مسلسل 22 ویں روز بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی کمی بیشی نہیں ھوئی۔
دنیا بھرمیں کووڈ 19 کے کیسز بڑھ رہے ہیں جس سے خام تیل کی طلب میں نمایاں کمی آئی ہے اوراس کی قیمت ایک بار پھر 40
ڈالر فی بیرل سے نیچے آگئی ہے۔
ڈیزل کی قیمتوں میں آخری بار 2 اکتوبر کو کٹوتی کی گئی تھی جب کہ پٹرول کی قیمتیں پچھلے 32 دنوں سے مستحکم ہے۔ پٹرول
کی قیمت میں آخری بار22 ستمبر کو 7 سے 8 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔
تاہم بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ کورونا وائرس کی دوسری لہر کی وجہ سے
امریکہ اور یوروپ میں مانگ کے حوالہ سے تشویش پائی جاتی ہے۔
تیل کی معروف کمپنی انڈین آئل (آئی او سی ایل )کے مطابق دہلی میں آج پٹرول 81.06 روپے جب کہ ڈیزل 70.46 روپے
فی لیٹر مستحکم رہا۔ ممبئی میں پٹرول 87.74 اور ڈیزل 76.86 ، کولکتہ میں پٹرول 82.59 اور ڈیزل 73.99 اور
چنئی میں پٹرول کی قیمت 84.14 روپے فی لیٹر اور ڈی یزل 75.99 روپے فی لیٹر ہے۔
مسلسل 22 ویں روز بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی کمی بیشی نہیں
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS