نئی دہلی: الیکٹرانک گاڑیاں خریدنے والوں کے لئے دہلی میں سنہرا موقع دیا گیا ہے۔ جمعہ کو دہلی دہلی حکومت نے الیکڑانک گاڑیوں کا رجسٹریشن فیس سے چھوٹ دے دی گی ہے۔ اس سے پہلے، وزیر اعلی اروند کیجریوال کی سربراہی والے عاپ حکومت نے 11 اکتوبر کو الیکڑانک گاڑیوں کو روڈ ٹیکس سے راحت دی تھی۔ دارالحکومت میں آلودگی پر قابو پانے کی ایک مہم کے تحت اروند کیجریوال حکومت نے جمعہ کے روز برقی گاڑیوں کی خریداری پر ایک بڑی راحت دیتے ہوئے رجسٹریشن فیس نہ لگانے کا فیصلہ کیا۔
ریاستی حکومت نے گاڑیوں سے ہونے والی آلودگی کو روکنے کے لئے برقی گاڑی کی پالیسی نافذ کی ہے۔ اس کے تحت گاڑیوں کی خریداری کے لئے سبسڈی بھی دی جارہی ہے۔
اس پالیسی میں دو پہیے، آٹو رکشہ، ای-رکشہ اور مال بردار گاڑی کے لئے 30000 روپے تک کی رعایت جبکہ الیکٹرک کار خریدنے کے لئے 1.5 لاکھ روپے کی سبسڈی فراہم کی جاتی ہے۔ سبسڈی کی رقم بجلی کی گاڑیوں کے اہل خریداروں کے کھاتے میں دو دنوں کے اندر بھجوا دی جاتی ہے۔
- Business & Economy
- Education & Career
- Health, Science, Technology & Environment
- National
- Opinion & Editorial
- Politics
الیکڑانک گاڑیوں کی خریداری پر کوئی رجسٹریشن فیس نہیں
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS