ہندوستان اور قزاخستان کے مابین دفاعی ویبنارکا انعقاد

0

نئی دہلی: دفاعی برآمدات کو فروغ دینے کے لیے دوست ممالک کے ساتھ منعقد کی جانے والی ویبنار سیریز کے تحت ہندوستان اور قزاخستان کے مابین جمعرات کے روز ایک دفاعی ویبنار کا انعقاد کیا گیا۔
اس ویبنار کا موضوع 'میک ان ان انڈیا فار دی ورلڈ:ہند -قزاخستان دفاعی تعاون  اور ایکسپو'تھا، جس کا اہتمام ایف آئی سی سی آئی کے توسط سے وزارت دفاع کے محکمہ دفاعی پیداوار نے کیا تھا۔اگلے پانچ سالوں میں دفاعی برآمدات کو فروغ دینے اور 5 ارب ڈالر کے دفاعی برآمد  کے ہدف کو حاصل کرنے کے لئے دوست ممالک کے ساتھ وقتا فوقتا یہ ویبنار منظم کیے جارہے ہیں۔
ویبنار میں دونوں ممالک کے سفیروں اور دونوں ممالک کی وزارت دفاع کے اعلی حکام نے شرکت کی اور باہمی تعاون اور مشترکہ پیداوار کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے مواقع  کا فائدہ اٹھانے کے بارے میں بات چیت کی۔اس میں مختلف ہندوستانی کمپنیوں جیسے ایل اینڈ ٹی ڈیفنس، اشوک لیلینڈ لمیٹڈ، بھارت فورج، زین ٹیکنالوجیز، ایل کام انوویشن، ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ، الفا ڈیزائن ٹیکنالوجیز اور بھارت الیکٹرانکس لمیٹڈ کے ذریعہ آرٹلری سسٹم، راڈار،حفاظتی گاڑیاں،میزائل اور فضائی دفاعی آلات وغیرہ پرمبنی  مصنوعات پیش کی گئیں۔ بی ای ایل نے قزاخستان میں اپنا نمائندہ دفتر کھولنے کے اپنے منصوبے کا اعلان کیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS