دہلی میٹرو کی ’میجنٹا‘اور’گرے‘لائن پر میٹرو کی خدمات بحال

0

نئی دہلی: جمعہ کی صبح قومی راجدھانی دہلی میں لائن آٹھ (میجنٹالائن  )جنک پوری ویسٹ سے بوٹنیکل گارڈن اور لائن نو (گرے لائن)دوارکا تا نجف گڑھ پر میٹرو خدمات بحال کردی گئیں اور تمام آپریٹیڈ میٹرو لائنوں پر آپریشنل اوقات میں  دو گھنٹے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
ڈی ایم آر سی نے ٹوئٹ کیا ’’ہم نے آج کامیابی کے ساتھ میجنٹا اور گرے لائن پر سروس شروع کی ، دہلی اور قومی دارالحکومت کے لوگوں نے ہمارے  حفاظتی رہنما خطوط کو صحیح طریقے سے عمل کیا۔ احتیاط برتیں اور سفر کریں‘‘۔
ڈی ایم آر سی کے ترجمان نے بتایا کہ  جن لائنوں پر سروس بحال کی گئی ہیں  ،ان سبھی پر  میٹرو سروس کے  اوقات میں دو گھنٹے کا اضافہ کیا گیا ہے اور ان کا وقت صبح سات بجے سے ایک بجے اور شام چار بجے  سے رات کے  دس بجے تک ہوگا۔ ہفتہ کے روز سے ، تمام لائنوں کا وقت پہلے کی طرح صبح 6 بجے سے رات 11 بجے تک  کردیا جائے گا۔ نئی دہلی سے دوارکا سیکٹر ۔21 تک ائیرپورٹ ایکسپریس لائن کا تیسرا مرحلہ 12 ستمبر کو بحال ہوگا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS