’نیو یارک ٹائمز‘کی رپورٹر کو ٹرمپ کی ریلی سے نکال دیا گیا

    0

    واشنگٹن: امریکہ کے سب سے  بڑے اخبار’نیو یارک ٹائمز‘کی رپورٹر کیتھی گرے کوصدر ڈونلڈ ٹرمپ کے طیارے ’ایئرفورس ون‘کے سامنے ہینگر کے باہر جمع لوگوں کے ہجوم کی کچھ تصاویر ٹوئٹر پر پوسٹ کرنے کے بعد امریکہ کے مشی گن میں ہورہی(ٹرمپ کی )انتخابی ریلی سے  باہر کردیا گیا ۔
    محترمہ گرے نے جمعرات کو ٹوئٹ کیا ’’میرے ساتھ ایسا پہلی بار ہوا، میری  ٹویٹ کی گئی تصاویر کے ذریعے مجھ تک پہنچ کرمجھے ریلی سے نکال دیا گیا ‘‘۔
    محترمہ گرین کو ریلی سے نکالے جانے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی  ہے ،لیکن انہوں نے ٹویٹر پرجو تصاویر پوسٹ کی ہیں وہی مشی گن کے فری لینڈ میں ٹرمپ کی ریلی میں میڈیا کے ذریعے  جاری کی جانے والی تصاویر سے ملتی جلتی تھیں۔
    خیال رہے امریکہ میں انتخابی ریلیوں میں شرکت کرنے والے رپورٹرز عام طور پر ریلی کی تاریخ سے پہلے ہی اپنی سیٹ ریزروڈ رکھتے ہیں۔ ریلی سے کچھ گھنٹے قبل  جہاں امریکی صدر ریلی  کرتے  ہیں،رپورٹرزمہم کے میڈیا رابطہ اہلکاروں کی تفتیش کے عمل سے گزرتے ہیں اور امریکی انٹلیجنس ڈپارٹمنٹ،علاقہ میں داخل ہونے کی اجازت سے قبل ہر رپورٹر کے سامان کی جانچ کرتا ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS