سشانت سنگھ راجپوت کی موت کی سی بی آئی سے جانچ سے متعلق عذرداری خارج

0

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے کی جانچ مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی) کو سونپنے کے حکم دینے سے متعلق عذرداری جمعرات کو مسترد کردی چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے کی صدارت والی تین رکنی بنچ نے الکا پریا کی مفاد عامہ کی عذرداری یہ کہتے ہوئے مسترد کردی کہ پولس کواپنا کام کرنے دیجئے۔
عرضی گزار کے وکیل نے کہا ہے کہ سشانت سنگھ راجپوت نے مفاد عامہ میں متعدد کام کئے تھے۔ انہوں نے بچوں کو امریکہ کی خلائی ایجنسی ناسا بھی بھیجاتھا۔
اس پر جسٹس بوبڈے نے کہا ہے کہ اس بات سے مفاد عامہ کی عذرداری کا کوئی لینا دینا نہیں ہے کہ کوئی شخص اچھا تھا یا خراب؟ یہ حق علاقائی مسئلہ ہے۔ اگر عرضی گذار کے پاس اس معاملے میں کچھ پختہ ثبوت دینے کے لئے ہے تو وہ بامبے ہائی کورٹ جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ سشانت سنگھ راجپوت کے دوست ریا چکروتی نے بہار میں درج ایف آئی آر کو ممبئی منتقل کرنے کے مطالبے کے سلسلے میں عدالت عظمی کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے جبکہ سشانت کے والد نے اس معاملے میں کوویٹ دائر کرکے کہا ہے کہ عدالت بغیر ان کی بات سنے کوئی یکطرفہ حکم جاری نہ کرے۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS