میگھالیہ کا ایک ضلع جہاں سخت اقدامات کی وجہ سے کورونا وائرس نہیں پھیل رہا

0

ملک بھر میں کورونا وائرس وبا اس قدر تیزی سے پھیل رہا ہے کہ یہ تھمنے کا نام نہیں لے ریا، آئے دن پورے ملک سے ہزاروں کی تعداد میں نئے معاملے سامنے آرہے ہیں،  اس درمیاں یہ دلچسپ بات یہ ہے کہ ریاست میگھالیہ کی دارالحکومت شیلونگ کے جنوبی مغربی کھاسی پہاڑیوں کے ضلع کو چھوڑ کر ، میگھالیہ کے دوسرے تمام اضلاع سے کووڈ 19 کے معاملے درج ہو رہے ہیں۔ یہ معیاری آپریشنل پروٹوکال (ایس او پی) پر سختی سے عمل درآمد اور ضلع بھر میں ویلج کونسلوں کے ذریعہ بھرپور تعاون کرنے کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔ گاؤں کونسل کے ایک رضاکار کا کہنا ہے کہ گاؤں کی کونسل کے رضاکاروں نے 24×7 چوکسی برقرار رکھی ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ یہاں کسی نئے افراد کا داخلہ نہیں ہو،  یہاں تک کہ وہ بھی جو شیلونگ سے واپس آسکتے ہیں ، جہاں کورونا وائرس کی تعداد 500 کے قریب ہے۔ کسی بھی اپنے دیہات میں واپس آنے والے افراد کو فوری طور پر قرنطین کے لئے بھیجا جاتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS