حیدرآباد: شعبہ اسلامک اسٹڈیز مانو میں ایم اے اسلامک اسٹڈیز میں داخلے جاری

0

حیدرآباد: مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد میں ایم اے اسلامک اسٹڈیز میں داخلے جاری ہیں۔ یہ کورس دینی مدارس کے فارغین اور کالجوں کے نوجوان طلباء و طالبات کے لئے موجودہ وقت کے تناظر میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ اس کورس کے نصاب میں علوم اسلامیہ قرآن و حدیث اور فقہ و تصوف کے تقابلی مطالعہ کے علاوہ اسلام کی طویل تہذیبی و تمدنی تاریخ، ہندوستان میں اسلام اور مسلمانوں کے ہمہ جہتی مطالعہ،اسلامی علوم کے میدانوں میں مستشرقین اور دیگر غیر مسلموں کی خدمات نیز سائنس و ٹکنالوجی کے میدانوں میں مسلم علماء اور سائنس دانوں کے علمی کارناموں کے ساتھ موجودہ دور میں پوری دنیا میں پھیلے مسلمانوں کی تاریخ و احوال اور مسائل و نظریات کا مطالعہ کرایا جاتا ہے۔ اس کورس میں طلبہ کو اسلامیات کے ساتھ انگریزی زبان اورکمپیوٹرکی تعلیم بھی دی جاتی ہے۔ اس کورس کی تکمیل کے ساتھ ہی یو جی سی نیٹ کے ذریعہ کرتے ہوئے تقرری کی اہلیت یا جے آر ایف کوالی فائی کر کے ماہانہ فیلوشپ حاصل کی جاسکتی ہے۔ اس کورس میں داخلہ کی اہلیت 45 فیصد نمبرات کے ساتھ کسی بھی یونیورسٹی سے گریجویشن یا ان مدارس کی اسناد ہیں جو مانو میں داخلہ کے لئے تسلیم شدہ ہیں۔ داخلہ کے لئے عمر کی حد مردوں کے لئے 35 سال اور خواتین کے لئے 40 سال ہے۔داخلہ کی آخری تاریخ 30/ستمبر ہے۔ داخلہ صرف آن لائن ہے جس کے لئے مانو کی ویب سائٹ پر رہنمائی دستیاب ہے۔ مزید معلومات کے لئے آفس کے فون 04023008364، ذیشان سارہ 7993054437، ڈاکٹرمحمد عرفان احمد 9010849380، ڈاکٹرشکیل احمد9811647505،جناب عاطف عمران 7505279270،پروفیسرمحمد فہیم اختر 8374672330سے رابطہ قائم کیا جاسکتاہے۔ 

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS