گوگل ہندستان میں 25ہزار کروڑ روپےکے ڈیجیٹائیزیشن فنڈ کی سرمایہ کاری کرے گا

0

نئی دہلی: گوگل نے ہندستان کی ڈیجیٹل معیشت کو رفتارفراہم کرنے کے مقصد سے دس ارب ڈالر (25ہزار کروڑ روپے) کے گوگل ڈیجیٹائیزیشن فنڈ کا اعلان کیا ہے۔
گوگل اینڈ الفابیٹ کے چیف ایکزیکیٹیو افسرسندر پچائی نے آج گوگل فار انڈیا پروگرام کے دوران یہ اعلان کرتے ہوئے کہاکہ آئندہ پانچ سے سات برسوں میں یہ سرمایہ کاری کی جائے گی۔ انکی کمپنی وزیراعظم نریندرمودی کے ڈیجیٹل انڈیا نظریہ میں تعاون کرکے بہت فخرمحسوس کررہی ہے۔
ان کی کمپنی کی توجہ زیادہ سے زیادہ ہندستانیوں کو آگے بڑھنے اورکامیاب ہونے میں انٹرنیٹ کے استعمال کرنے کا اہل بنانے پرہے۔ ابھی ملک کا بیشتر کاروبارڈیجیٹل بن رہا ہے۔ انہوں نے ملک میں چھوٹے کاروباریوں کو کامیاب بنانے کے لئے گوگل کی طرف سے کی گئی کوششوں کا ذکرکرتے ہوئے کہاکہ ان کی کمپنی تین کروڑ خواتین کو ڈیجیٹل خواندہ بنانے کی سمت میں کام کررہی ہے۔
پچائی نے کہاکہ 20لاکھ سے زیادہ صارفین نے ضروری اشیا کی خرید کے لئے گوگل پے کا استعمال کیا ہے اور 30لاکھ سے زیادہ کاروباری گوگل پے
سے ادائیگی قبول کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پرساربھارتی کے ساتھ ملکر ایک ڈجوٹینمنٹ سیریز شروع کرنے کی تیاری چل رہی ہے جس میں چھوٹے کاروباریوں کوموجودہ حالت میں ڈیجیٹل ٹول اختیار کرنے سے متعلق بتایا جائے گا۔
 پچائی کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے مواصلات،انفارمیشن تکنالوجی اورالیکٹرنکس کے مرکزی وزیرروی شنکرپرساد نے کہاکہ وہ اس سے بہت خوش ہیں کہ گوگل نے ہندستان کے ڈیجیٹل جدت کو قبول کیا ہے اورمزید امکانات پیدا کرنے کی ضرورت پر زوردیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں ڈیجیٹل معیشت تیزی سے بڑھ رہی ہے اورگوگل کے اس فنڈ سے اس میں مزیدتیزی آئے گی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS