نئی دہلی: مرکزی وزیرتجارت وصنعت پیوش گوئل نے پیر کو کہا کہ ہندوستانی برآمدات پٹری پرواپس آرہی ہیں اورجون 2020 میں، تقریبا 88 فیصد برآمدات بحال ہوگئی ہیں۔گوئل نے انجینئرنگ پروڈکٹ ایکسپورٹ پروموشن کونسل کے نو مقررچیئرمین،مہیش کے دیسائی کے ساتھ گفتگو میں یہ معلومات فراہم کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی کاوشوں کی وجہ سے برآمدات میں اضافہ ہورہا ہے اورجون 2020 میں ہندوستانی مصنوعات کی برآمدات میں گذشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلےمیں 88 فیصد کی بحالی کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آنے والے وقت میں برآمدات سابقہ درجے کی سطح پر آئیں گی۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ اب معیشت کھل رہی ہے اور کاروباری سرگرمیاں شروع ہوچکی ہیں اور جلد ہی غیر ملکی تجارت بھی شروع ہوجائے گی۔دیسائی نے کہا کہ کونسل وزیر اعظم نریندر مودی کی خود انحصار ہندوستان مہم کی مکمل حمایت کرے گی اور اس سے وابستہ کاروبار ملکی ٹیکنالوجی اور وسائل استعمال کریں گے۔
کاروباری سرگرمیاں شروع ہوچکی ہیں اور جلد ہی غیر ملکی تجارت بھی شروع ہوجائے: پیوش گوئل
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS