نئی دہلی:گھریلو فضائی مسافروں کی تعداد لاک ڈاؤن کے بعد پہلی مرتبہ گزشتہ روز 78 ہزار سے زائد ہوئی۔شہری ہوابازی کے وزیرہردیپ سنگھ پوری نے آج بتایا کہ پانچ جولائی کو مختلف ہوائی اڈوں سے 817 پروازیں روانہ ہوئی ہیں جن میں 78614مسافروں نے سفر کیا۔ کووڈ19 وبا کے پیش نظر دو مہینے تک طیارہ سروس ملتوی ہونے کے بعد پہلی مرتبہ مسافروں کی تعداد 78ہزار سے زائد ہوئی ہے۔اس کے ساتھ ہی طیاروں کی تعداد بھی دوسری مرتبہ 800 سے زائد رہی ۔
کورونا وائرس کے سبب 25 مارچ سے ملک میں باقاعدہ مسافرطیارہ سروس مکمل طور پربند تھی۔دو مہینے بعد 25 مئی سے گھریلو پروازیں دوبارہ شروع کی گئیں جب کہ بین الاقوامی راستوں پر مستقل مسافر پروازیں اب بھی بند ہیں۔ ابھی محدود تعداد میں گھریلو پروازیں اڑان بھررہی ہیں ۔
گھریلو فضائی مسافروں کی تعداد 78ہزار سے زائد
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS