ریاض: کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) کے مسلسل بڑھتے معاملوں کے باوجود کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔
سعودی عرب کے وزیر سیاحت احمد الوکیل ال خطیب نے بدھ کے روز العربیہ نیوز چینل سے بات چیت کے دران یہ اطلاع دی۔ سعودی عرب میں کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے، اس کے باوجود یہاں مئی کے آخر سے اس سے متعلق پابندیوں کو آہستہ آہستہ ہٹالیا گیا ہے۔
الخاطب نے کہا کہ ’’ہم نے اس گرمی میں سیاحت کے لئے کئی پروگرام تیار کئے ہیں۔ یہ مثبت اشارے ہیں کہ ہم انہیں شوال (23 جون) کے موجودہ مہینے کے آخر تک نافذ کرنا شروع کریں گے۔ ہمیں صرف وزارت صحت سے منظوری ملنے کا انتظار ہے۔ اس کے بعد ہم مکہ کو چھورکر سبھی حصوں میں گھریلو سیاحت بحال کر دیں گے‘‘۔سعودی عرب میں اب تک 141234 لوگ اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں، جن میں سے 91662 لوگ اس سے ٹھی ہوئے اور 1091 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
سعودی عرب میں جون کے آخر تک گھریلو سیاحت بحال ہوسکتی ہے
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS