ابوظہبی کی’مبادلہ‘کاریلائنس جیو پلیٹ فارمزمیں9093.60 کروڑروپے کی سرمایہ کاری کا اعلان

0

نئی دہلی: مکیش امبانی کے جیو پلیٹ فارمز نے چھ ہفتوں کے اندر لاک ڈاؤن کے بحران میں سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کی ایک اور تاریخ رقم کی
جب متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے’مبادلہ‘نے چھٹے سرمایہ کار کے طور پر 9093.60 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔
ابوظہبی کے مبادلہ نے جیو پلیٹ فارم میں 1.85 فیصد ایکویٹی کے لئے یہ سرمایہ کاری کی ہے۔
مبادلہ نے یہ سرمایہ کاری جیو پلیٹ فارمز میں ایکویٹی ویلیوشن پر 4.91 لاکھ کروڑ روپے اور وینچر کیپیٹل میں 5.16 لاکھ کروڑ روپے  سرمایہ انویسٹ کرنے
کا فیصلہ کیا ہے۔
اس سے قبل ’فیس بک‘،’سلور لیک پارٹنرز‘، وسٹا ایکویٹی پارٹنرز ،’جنرل اٹلانٹیکا‘اور’کے کے آر‘نے جیو پلیٹ فارم میں سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا۔
مبادلہ سمیت ، جیو پلیٹ فارمز میں کل سرمایہ کاری 87655.35 کروڑ روپے رہی ہے۔
فیس بک نے 22 اپریل کو 9.99 فیصد ایکویٹی کے لئے 43573.62 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔ اس کے بعد سلور لیک پارٹنرز نے 1.15
فیصد ایکویٹی حاصل کرنے کے لئے 5،655.75 روپے کی سرمایہ کاری کی۔ وسٹا ایکویٹی پارٹنرز اور جنرل اٹلانٹیکا نے بالترتیب 2.32 اور 1.34 فیصد
ایکویٹی میں 11367 اور 6598.38 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی ہے۔ کے کے آر نے جیو پلیٹ فارم میں 11367 کروڑ روپے یعنی 2.32 فیصد
ایکویٹی کے لئے لگائے ہیں۔
’مبادلہ‘کے 9093.60 کروڑ کوملاکر جیو پلیٹ فارم میں35۔87655 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری یعنی  18.97 فیصد ایکویٹی ہوچکی ہے۔

ہمارے واٹس ایپ گروپ میں شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click: https://bit.ly/37tSUNC

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS