ہند چین سرحد مسئلہ: سنیچر کو ہندوستان اور چین کے کمانڈروں کے درمیان بات چیت ہوگی

0

نئی دہلی: ہندوستان اور چین کے سینئر فوجی کمانڈر مشرقی لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن (ایل اے سی) پر تقریبا گزشتہ ایک ماہ سے جاری تناؤ کی صورت حال کے پیش نظر سنیچر کو ایک اہم میٹنگ کریں گے۔
فوجی ذرائع کے مطابق یہ میٹنگ لداخ میں چوشول مولڈو میں واقع بارڈر پرسنل میٹنگ پوائنٹ پر ہوگی جو اس طرح کی میٹنگوں کے لئے لداخ میں متعین دو مراکز میں سے ایک ہے
میٹنگ میں ہندوستان کی نمائندگی لیہ میں واقع 14 ویں کور کے کمانڈر کریں گے جبکہ چین کی جانب سے ان کےہم منصب فوجی افسر بات چیت کے لئے آئیں گے۔
منگل کو فوج کی تین ڈویژن کے سربراہ جو میجر جنرل رینک کے افسر ہیں انہوں نے اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ اس مسئلہ پر بات چیت کی تھی لیکن یہ بات چیت بے نتیجہ رہی تھی۔ اس کے بعد سنیچر کو اعلی سطحی میٹنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے منگل کو ایک ٹیلی ویژن چینل کے ساتھ بات چیت کے بعد ٹوئٹ کرکے کہا تھا کہ ’’چین کے ساتھ ہندوستان کی بات چیت کا سلسلہ جاری ہے اس لئے میں کسی طرح کے شبہ کا اظہار نہیں کرنا چاہوں گا۔‘‘
بات چیت کے ذریعہ اگر مسئلہ حل ہوجاتا ہے تو اس سے اچھی بات اور کیا ہوسکتی ہے۔ ہندوستان کا سر کسی بھی صورت میں نہیں جھکے گا۔‘‘

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS