راجستھان بیسل پور باندھ میں 313.34 آرایل میٹر پانی

0

اجمیر: راجستھان میں دارالحکومت جے پور اور اجمیر سمیت دیگر علاقوں میں پینے کے پانی کی سپلائی کرنے والے بیسل پور باندھ میں حال میں 
313.34 آر ایل میٹر پانی ہے اور اس سے گرمی میں پینے کے پانی کے بحران سے جوجھنا نہیں پڑےگا۔
 اجمیر واٹر سپلائی ڈیپارٹمنٹ کے سپرنٹنڈنٹ انجینئرسی ایل جاٹو نے بتایا کہ بیسل پور باندھ میں اپنی پانی بھرنے کی صلاحیت 315 آر ایل میٹر کے مقابلے حال میں 
313.34 آر ایل میٹر پانی ہے جو مناسب ہے اور جس کی وجہ سےاس گرمی میں اجمیر میں پانی کا بحران نہیں ہوگا۔ 
انہوں نے کہا کہ اجمیر کی آبادی کے مطابق 2021 تک کےلئے مناسب پانی ہے۔ حال میں اجمیر ضلع میں مانگ سے زیادہ سپلائی کی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا 
کہ109 ملین لیٹرکی جگہ پر 118 ایم ایل پانی کی سپلائی کی جارہی ہے جبکہ پانچ ٹی ایم سی پانی بیسل پور میں اجمیر کے لئے خصوصی طورپر ریزرو ہے۔ ایسے 
میں ضلع کے عوام کو پانی کے بحران کا سامنا نہیں کرنا پڑےگا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آنے والے دنوں میں مانسون  کی برسات سے بیسل پور باندھ ایک بار پھر اپنی 
پوری بھراؤ صلاحیت پر پہنچ جائےگا۔ 
واضح رہے کہ اجمیر شہر سے 131 کلومیٹر دور بیسل پور باندھ پانی سپلائی کا واحد ذریعہ ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS