کابل بم حملے میں ملوث 17 دہشت گرد گرفتار

    0

    کابل: افغانستان کی  قومی پولس نے دارالحکومت کابل میں بم حملے میں ملوث 17 دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔ وزارت داخلہ نے بدھ کو یہ 
    اطلاع دی۔
     وزارت نے یہاں جاری ایک  بیان میں کہا ہے کہ ’’گزشتہ کچھ ہفتوں میں افغان پولس نے بارودی سرنگ بچھانے والے 17 دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے اور 
    راجدھانی کے مختلف مقامات پر دہشت گردوں کے ذریعہ سڑک کنارے لگائی گئی بارودی سرنگوں اور دھما کہ خیز مادوں کا پتہ لگا کر انہیں بے اثر کردیا ہے۔ 
    گزشتہ کچھ برسوں سے طالبان اور اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کے دہشت گرد راجدھانی میں سلسلہ وار دہشت گردانہ حملہ کرتے رہے ہیں۔ 
    وزارت کے مطابق راجدھانی میں بم حملوں اور بارودی سرنگ بچھانے والے سبھی دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جارہی  ہے۔
     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS