کسانوں نے لاک ڈاؤن کے ضابطوں پر عمل کرکے مثال قائم کی

0

چنڈی گڑھ: کوروناعالمی وبا میں مختلف چیلنجز کے باوجود کسانوں نے گیہوں کی کٹائی سے لے کر منڈیوں میں لانے کے کام کے دوران صحت حفاظتی تدابیر پرعمل
درآمد کرکے مثال قائم کی ہے۔ایڈیشنل چیف سکریٹری (ترقیات) وشوجیت کھنہ نے بتایا کہ اس سیزن کے دوران ریاست کی منڈیوں میں 135 لاکھ ٹن گیہوں آنے کے
تخیمنے میں سے اب تک 92 فیصد اناج آچکا ہے۔ منڈیوں میں اب تک 122.02 لاکھ ٹن گیہوں پہنچا ہے، جن میں سے 121.85 لاکھ ٹن خریدا جا چکا ہے۔ ریاست
کے 22 اضلاع میں سے 15 اضلاع میں تو گیہوں کی خرید کا عمل 95 فیصد کامیابی کے ساتھ مکمل ہو چکا ہے جن میں پٹھان کوٹ میں 105فیصد، جالندھر میں
(102 فیصد)، فرید کوٹ، لدھیانہ اور برنالا میں (99 فیصد)، سنگرور میں (97 فیصد)، ہوشیار پور اور ایس بی ایس نگر میں (96 فیصد) اور فیروزپور میں 95
فیصد خرید ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ منڈی بورڈ کی جانب سے ریاست میں اب تک آڑھتیوں کی جانب سے کسانوں کو 16.80 پاس جاری کیے گئے ہیں۔ 30 مئی تک
گیہوں کی خرید کا عمل جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اگر ضرورت پڑی تو اس میں 15 جون تک توسیع کی جائے گی۔ 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS