اقتصادی پیکج کے اعلان سے شیئر بازار میں تیزی

0

کورونا وائرس سے متاثر معیشت کو پٹری پر لانے کے مقصد سے وزیراعظم نریندر مودی کے اعلان کردہ 20 لاکھ کروڑ روپے کے اقتصادی پیکج کے دم پر شیئر بازار گراوٹ سے ابرتے ہوئے طوفانی تیزی کے ساتھ کھلا۔
بی ایس ای سینسیکس 1470 پوائنٹس کی تیزی لے کر 32841.87 پوائنٹس پر کھلا اور شروعاتی کاروبار میں ہی 32845.48 پوائنٹس کے سب سے اوپر کی سطح تک گیا۔حالانکہ ابھی سینسیکس 723 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 32094 پوائنٹ پر کاروبار رہا۔
نیشنل اسٹاک ایکسچینج این ایس ای کا نفٹی 382 نمبروں کی تیزی لے کر 9584.20 پوائنٹ پر کھلا اور شروعاتی کاروبار میں ہی 9585.50 پوائنٹ کے سب سے اونچی سطح تک چڑھا۔حالانکہ اس کے بعد یہ 213 پوائنٹ کی تیزی لےکر 9409 پوائنٹ پر کاروبار رہا۔
وزیراعظم کے ذریعہ کئےگئے اقتصادی پیکج کے اعلان کے سلسلے میں آج شام چار بجے وزیر خزانہ نرملا سیتارمن تفصیلی اطلاع دیں گی۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS