کلکتہ :اسٹیٹ بینک کے مقامی ہیڈکوارٹر کے ایک عملہ کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد دفتر کے ایک حصے کو 11مئی تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے
بینک کے مطابق مقامی ہیڈ آفیس میں کرنے والا عملہ گزشتہ 10-8دنوں سے آفس نہیں آرہا تھا۔بعد میں خبر وخیریت لینے پرمعلوم ہوا کہ یہ کورونا وائرس سے
متاثرہے۔یہ کارکن ہیڈ آفس کے ای ونگ میں لیئبلٹی سنٹرلائزڈ پروسیسنگ سنٹر میں کام کرتا تھا۔
واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد ہی پورے دفتر کو صاف ستھرا کردیا گیا ہے۔ اس سیکشن کو 11 مئی تک بند کردیا گیا ہے۔ پرائیوٹ اسپتال علاج چل رہا ہے۔ بینک نے کہا کہ بینک کے ایک حصے کو بند کرنے کا فیصلہ حفاظتی انتظامات کے تحت کیا گیا ہے۔اسٹیٹ بینک کےایک اورعملہ بیرون ملک سے لونٹنے کے بعد کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے تھے۔گزشتہ24 گھنٹے کے دوران کوروناوائرس سے مزید 7افراد کی موت ہوگئی ہے۔92نئے مریضوں کے ساتھ کورونا وائرس کے کیسوں کی تعداد 11,11ہوگئی ہے۔جب کہ ریاست میں اب تک کل 1546کورونا ک مریض آئے ہیں جس میں سے 296افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔حالیہ دنوں میں مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔
کلکتہ اسٹیٹ بینک کا عملہ کورونا وائرس سے متاثر
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS