ممبئی: عام بجٹ میں شیئر بازاروں کے لئے کوئی خاص التزام نہیں ہونے سے کہرام مچ گیا۔ بامبے شیئر بازار کا انڈکس تقریباً ایک ہزار پوائنٹ تک گرنے کے بعد فی الحال 408 پوائنٹ نیچے ہے۔ این ایس ای کا نفٹی بھی 133 پوائنٹ گر کر12 ہزار پوائنٹ سے نیچے آگیا۔ کاروبار کے آغاز میں سینسیکس گذشتہ دن کے 40723.49 پوائنٹ کے مقابلے میں 40753.18 پوائنٹ پر مضبوط کھلا اور 40905.78 پوائنٹ تک چڑھ گیا،لیکن بجٹ پیش ہونے کے بعد فروخت کے دباؤ میں آگیا، اورتقریباً 1 ہزار پوائنٹ گر کر 39930.46 پوائنٹ تک گرگیا۔ سینسیکس اس وقت 408پوائنٹ نیچے40315.90پر کاروبار کررہا ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS