اسرائیل نے لبنان پر حملہ کیا تو ہزیمت اس کا مقدر ہوگا: حسن نصراللہ

0

بیروت (یو این آئی): لبنانی حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل حسن نصر اللہ نے کہا ہے کہ حماس کے بانیوں میں شامل صالح العاروری کی ہلاکت کا جواب ضرور ملے گا۔ حسن نصر اللہ نے ایران کے سابق کمانڈر قاسم سلیمانی کی چوتھی برسی کے موقع پر بیروت میں منعقدہ ایک تعزیتی تقریب میں بذریعہ ویڈیو شرکت کی۔

نصر اللہ نے ٹیلی ویژن پر اپنے بیان میں حماس کے لیڈروں میں شامل صالح العاروری کی ہلاکت کے حوالے سے اسرائیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ آگ سے کھیل رہا ہے اسے جواب ضرور ملے گا۔

حسن نصر اللہ نے کہا کہ ہم سے جنگ اسرائیل کو مہنگی پڑے گی، اسے منہ کی کھانی پڑے گی، لبنان کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت سے اسے ہزیمت بھی سہنا ہوگا ،حزب اللہ آخری دم تک اسرائیل جنگ جاری رکھے گی۔

مزید پڑھیں: ایران میں آج قومی سوگ، دہشت گردانہ حملے کا سخت جواب دیا جائے گا: علی خامنہ ای

نصر اللہ کا بیان دو حصوں میں نشر کیا جائے گا جس کا باقی ماندہ حصہ جمعے کو نشر ہوگا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS