اسرائیلی فوج نے 51 فلسطینی خواتین کو حراست میں لیا

0
اسرائیلی فوج نے 51 فلسطینی خواتین کو حراست میں لیا
اسرائیلی فوج نے 51 فلسطینی خواتین کو حراست میں لیا

رام اللہ (یو این آئی): اسرائیلی فورسز نے حماس کے ساتھ جاری جنگ کے درمیان غزہ کی پٹی سے کم از کم 51 فلسطینی خواتین کو گرفتار کیا ہے۔ دو فلسطینی گروپوں نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کی اتھارٹی برائے قیدیوں اور سابق قیدیوں کے امور اور فلسطینی قیدیوں کے کلب نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ان خواتین کو اسرائیل کی ڈیمن جیل میں رکھا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حراست میں لیے گئے افراد میں ایک 82 سالہ خاتون اور اس کے کئی رشتہ دار شامل ہیں۔ گروپوں نے کہا کہ غزہ میں قید خواتین کی اصل تعداد زیادہ ہے، لیکن ان کے پاس صرف ڈیمن جیل میں قید خواتین کے بارے میں واضح اعداد و شمار موجود ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ خواتین کو “تشدد اور تذلیل” کا سامنا کرنا پڑا اور انہیں غزہ کے تمام قیدیوں کی طرح “افسوسناک حالات” میں حراست میں لیا گیا۔

اس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے انسانی حقوق کی تنظیموں کے وکلاء کو قیدیوں سے ملنے اور ان کے حالات کے بارے میں جاننے سے روکا، اور اس نے ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی تک رسائی سے بھی انکار کیا۔

مزید پڑھیں: اسرائیل نے لبنان پر حملہ کیا تو ہزیمت اس کا مقدر ہوگا: حسن نصراللہ

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی جیل حکام نے صرف یہ انکشاف کیا ہے کہ غزہ کے 661 قیدی ہیں، جنہیں اس نے “غیر قانونی جنگجو” قرار دیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS