اجین شہر میں پیدا ہونے والے موہن یادو بھی سنگھ کی پسند ہیں

0

بھوپال (یو این آئی): ڈاکٹر موہن یادو جنہیں مدھیہ پردیش میں بی جے پی کی مقننہ پارٹی کا متفقہ طور پر لیڈر منتخب کیا گیا، اب ریاست کے نئے وزیر اعلیٰ ہوں گے۔ مہاکال کے شہر اجین میں پیدا ہوئے مسٹر یادو کو بھی راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کا انتخاب سمجھا جاتا ہے اور ان کی خاصیت ’لو پروفائل‘ میں کام کرنا ہے ۔25مارچ 1965کو اجین میں پیدا ہوئے یادو موجودہ شیوراج سنگھ چوہان کابینہ میں اعلیٰ تعلیم کے وزیر کی ذمہ داری نبھا رہے ہیں اور وہ ایک بار پھر اجین جنوبی اسمبلی حلقہ سے منتخب ہوئے ہیں۔ وکرم یونیورسٹی، اجین سے تعلیم حاصل کرنے والے اٹھاون سالہ یادو نے سیاسیات میں بی ایس سی، ایل ایل بی، ایم اے اور ایم بی اے، پی ایچ ڈی بھی کر چکے ہیں۔

ڈاکٹر یادو کے والد کا نام مسٹر پونم چند یادو اور ان کی اہلیہ کا نام محترمہ سیما یادو ہے ۔ ان کے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے ۔ انہیں سیاحت، ثقافت، تاریخ، سائنس اور کھیلوں میں بڑی دلچسپی ہے ۔ڈاکٹر یادو کا سیاسی زندگی میں داخلہ 1982میں اجین کے مادھو سائنس کالج میں طلبہ یونین کے انتخابات کے ساتھ ہوا، جب وہ شریک سکریٹری منتخب ہوئے ۔ اس کے بعد وہ 1984میں اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد میں شامل ہوئے اور کئی اہم ذمہ داریاں نبھائیں۔ اس کے بعد وہ بی جے پی میں بھی سرگرم ہوگئے اور 2000سے 2003تک اجین نگر ضلع جنرل سکریٹری بھی رہے ۔سال 2013میں وہ مدھیہ پردیش اسٹیٹ ٹورزم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے چیئرمین بنے اور انہیں کابینہ وزیر کا درجہ دیا گیا۔

مزید پڑھیں: شیوراج سنگھ چوہان درکنار، موہن یادو ہوں گے مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ

وہ سال 2013میں اجین جنوبی اسمبلی حلقہ سے ایم ایل اے بنے اور تب سے اس علاقے کی نمائندگی کررہے ہیں۔ وہ شیوراج سنگھ چوہان کی حکومت میں 2جولائی 2020کو ریاست کے اعلیٰ تعلیم کے وزیر بنے اور اب تک یہ ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS