اسرائیلی فوج کی کارروائی میں حماس کا کمانڈر مارا گیا

0
اسرائیلی فوج کی کارروائی میں حماس کا کمانڈر مارا گیا
اسرائیلی فوج کی کارروائی میں حماس کا کمانڈر مارا گیا

یروشلم (یو این آئی): فوج نے پیر کو دعویٰ کیا کہ حماس کی شجاعیہ بٹالین کے کمانڈر عماد کریکائے کو فوجی کارروائی میں ماردیاگیا ہے ۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ آج پیش آیا۔ رپورٹ میں ان کی مبینہ موت سے متعلق حالات کی وضاحت نہیں کی گئی ہے۔ پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ اسرائیل نے شجاعیہ بٹالین کے کمانڈر عماد کریکائے کا خاتمہ کر دیا ہے جو اسرائیل کی ٹینکوں پر حملوں کی تربیت دینے میں ملوث تھے۔

غیرملکی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی فوج کی جنوبی غزہ میں عسکری کارروائیوں میں تیزی آتی جا رہی ہے ۔ رفح میں بھی پیر کی صبح شدید بمباری کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ اسی صورتِ حال میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کا خصوصی اجلاس بھی طلب کر لیا گیا ہے ۔رپورٹس کے مطابق اسرائیل کی بمباری اور ٹینکوں کی گولہ باری سے جنوبی غزہ کے شہر خان یونس سے فلسطینیوں کو مزید آگے منتقل ہونے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: غزہ سے تقریباً 16ہزار افراد رفح سرحد عبور کر کے مصر پہنچے

فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ غزہ میں اب کوئی بھی مقام محفوظ نہیں ہے ۔غزہ کے شمالی علاقے پر بھی اسرائیل کی بمباری مستقل جاری ہے۔ غزہ کے وسطی علاقوں میں اسرائیل کی فوج اور فلسطینی عسکری تنظیموں کے درمیان جھڑپوں کی بھی رپورٹس آ رہی ہیں۔ اسرائیلی فورسز غزہ کی فضائی نگرانی میں بھی مصروف ہیں۔ بعض اطلاعات کے مطابق کچھ علاقوں میں ڈرون طیاروں کا بھی استعمال کیا گیا ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS