شیوراج سنگھ چوہان درکنار، موہن یادو ہوں گے مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ

0
شیوراج سنگھ چوہان درکنار، موہن یادو ہوں گے مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ
شیوراج سنگھ چوہان درکنار، موہن یادو ہوں گے مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ

نئی دہلی: بی جے پی نے مدھیہ پردیش کے وزیراعلی شیو راج سنگھ چوہان کو درکنار کرتے ہوئے موہن یادو کو مدھیہ پردیش کا نیا وزیر اعلیٰ منتخب کیا ہے۔ موہن یادو شیوراج سنگھ چوہان والی حکومت میں ہائیر ایجوکیشن کے وزیر رہ چکے ہیں اور وہ اجین جنوبی سیٹ سے منتخب ہوئے ہیں۔ بی جے پی لیجسلیچر پارٹی کی آج ہوئی میٹنگ میں ان کے نام کو منظوری دی گئی۔ انہیں آر ایس ایس کا بھی پسندیدہ سمجھا جاتا ہے۔ اجین ضلع سے تین بار ایم ایل اے رہ چکے 58 سالہ یادو کی تقرری کو بڑے پیمانے پر اپنے پیشرو شیوراج سنگھ چوہان کے لیے سیاسی کیریئر کے خاتمے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

موہن یادو کا سیاسی سفر طلبہ یونین سکریٹری کے طور پر شروع ہوا۔ اس کے بعد وہ اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد میں شامل ہوئے اور بعد میں اے بی وی پی کے ریاستی وزیر بھی بن گئے۔ اس کے بعد 2013 میں موہن یادو پہلی بار ایم ایل اے بنے تھے۔ اس کے بعد، وہ 2018 کے مدھیہ پردیش قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں دوبارہ منتخب ہوئے۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ نے آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کے فیصلے کو برقرار رکھا

مدھیہ پردیش کے اجین میں 25 مارچ 1965 کو پیدا ہوئے موہن یادو کئی سالوں سے بی جے پی سے منسلک ہیں۔ حالیہ 2023 مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات میں، موہن یادو اجین جنوبی سیٹ سے کانگریس امیدوار چیتن پریم نارائن یادو کے خلاف 12,941 ووٹوں کے فرق سے جیت کر ایم ایل اے بنے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS