گھورکھپور میں نویں جماعت کی طالبہ کے ساتھ اجتماعی عصمت دری

0

 ریاست اترپردیش کے گورکھپور ضلع کے کھوابر علاقے کے ایک گاؤں میں نویں جماعت کی طالبہ کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ جانکاری کے مطابق 5 لوگوں نے مل کر طالبہ پر بربریت کی۔ طالبہ کی حالت خراب ہونے لگی تو ملزموں نے اسے چھوڑ کر فرار اختیار کر لیا۔

اس بابت بتایا گیا ہے بربریت کرنے والے نوجوانوں نے اس واقعہ کا ویڈیو بھی بنایا ہے۔ یہ واقعہ کھوابر علاقے کے ایک گاؤں میں پیش آیا۔ یہ بات اس وقت سامنے آئی جب طالبہ کسی طرح علی الصبح گھر پہنچیں۔ اس نے اس کی شکایت پولیس سے کی، جس کے بعد طالبہ کو طبی جانچ کے لیے بی آر ڈی میڈیکل کالج بھیج دیا ہے۔

مزید پڑھیں: اترپردیش کے حمیرپور پولیس نے مولانا کو گرفتار کیا، فلسطین کی حمایت میں سوشل میڈیا پر پوسٹ ڈالنے کا الزام

اس دوران پولیس نے چار ملزموں کو حراست میں لے کر ان سے پوچھ تاچھ کر رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS