حماس نے ویڈیو جاری کر بتایا کہ وہ یرغمال بچوں کے ساتھ کیسا سلوک کر رہے ہیں

0
حماس نے ایک ویڈیو جاری کر بتایا کہ وہ یرغمال بچوں کے ساتھ کیسا سلوک کر رہے ہیں
حماس نے ایک ویڈیو جاری کر بتایا کہ وہ یرغمال بچوں کے ساتھ کیسا سلوک کر رہے ہیں

نئی دہلی: فلسطین اور حماس کے درمیان جاری جنگ کے بیچ حماس گروپ نے انسٹنٹ میسجنگ ایپ ٹیلی گرام کے ایک چینل پر اپنے قید میں موجود بچوں کی دیکھ بھال کی ویڈیو شیئر کی ہے، ایسی کچھ خبریں بھی وائرل ہوئی تھیں کہ حماس، قید میں موجود بچوں

کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کر رہا ہے، حماس کی جانب سے جاری کر دہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہے۔
غزہ کی پٹی میں مقیم مسلح گروپ جس نے ہفتے کے روز اسرائیل پر حملہ کیا تھا اور تقریباً 150 افراد کو یرغمال بنا لیا ہے، ویڈیو سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ بچوں کے ساتھ اچھا سلوک کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: رائٹرز نے اسرائیلی سرحد کے قریب اپنے صحافی عصام عبداللہ کی ہلاکت کی تصدیق کی

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حماس کا ایک نوجوان ایک شیر خوار بچے کو گود میں لے کر اسے ہنسا رہے ہیں۔ ویڈیو کے آخر میں، حماس کا ایک کارکن پانی کا پیالہ پیش کرتے ہوئے ایک بچے سے “بسم اللہ” کہنے کو کہہ رہا ہے۔ بچہ یہ کہتا ہے، اور کپ لے لیتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS