سوڈان میں آر ایس ایف کے حملے میں 9 لوگوں کی موت

0
سوڈان میں آر ایس ایف کے حملے میں 9 لوگوں کی موت
سوڈان میں آر ایس ایف کے حملے میں 9 لوگوں کی موت

خرطوم: سوڈان میں نیم فوجی دستے ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) کے مسلح دستوں کے خرطوم میں واقع طبی مرکز پر حملے میں 9 شہریوں کی موت ہوگئی اور 15 دیگر زخمی ہو گئے۔ سوڈانی مسلح افواج کے ترجمان نبیل عبداللہ نے بدھ کے روز یہ اطلاع دی۔

نبیل عبداللہ نے کہا کہ “باغی ریپڈ سپورٹ فورسز نے بحری علاقے کی مسجد میں طبی مرکز پر بمباری کی ہے، جس میں نو شہریوں کی موت ہوگئی اور 15 دیگر زخمی ہو گئے۔” نیم فوجی گروپ نے ابھی تک گولہ باری کے سلسلے میں کوئی سرکاری بیان نہیں دیا ہے۔

واضح رہے کہ 15 اپریل کو سوڈانی فوج اور آر ایس ایف کے درمیان پرتشدد جھڑپ ہوئی تھی۔ نیم فوجی کمانڈر جنرل محمد حمدان دغلو نے سوڈانی خود مختار کونسل کے سربراہ اور مسلح افواج کے کمانڈر عبدالفتاح برہان پر الزام لگایا کہ وہ اقتدار شہری حکومت کے حوالے کرنے سے گریزاں ہیں۔ تنازع کے فریقین نے اس کے بعد سے ملک بھر میں کئی عارضی جنگ بندی نافذ کی ہے لیکن کسی سے بھی تنازع کو حل کرنے میں مدد نہیں ملی ہے۔

مزید پڑھیے:

 امریکہ کی معروف ایم ایم فائٹرنے اسلام قبول کیا، حالیہ چند مہینوں نے میری زندگی بدل دی: امبر لیبروک

اقوام متحدہ کا تخمینہ ہے کہ اس تنازعے سے مرنے والوں کی تعداد سینکڑوں میں ہو سکتی ہے، جبکہ ریڈ کراس نے خبردار کیا ہے کہ وسیع پیمانے پر ملک کے صحت کا نظام پست ہونے کا خطرہ ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS